اللّٰہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے عقیدے
قانون شریعت سے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرّحیم عقائد کا بیان اللّٰہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے عقیدے عقیده ا ۔ خدا تعالیٰ کی توحید و کمالات اللّٰہ( عَزَّ وَجَلَّ) ایک ہے، پاک، بے کل، بے عیب ہے۔ ہر کمال و خوبی کا جامع ہے کوئی کسی بات میں نہ اُس کا شریک نہ برابر ، نہ اس سے بڑھ کر، وہ مع اپنی صفات کمالیہ کے ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ، ہمیشگی صرف اُس کی ذات وصفات کے لیے ہے ، اس کے سو جو کچھ ہے پہلے نہ تھا جب اُس نے پیدا کیا تو ہوا۔ وہ اپنے آپ ہے اُس کو کسی نے پیا نہیں کیا، نہ وہ کس کا باپ، نہ سی کا بیٹا، نہ اس کے کوئی بی بی ، نہ رشتہ دار سب سے بے نیاز وہ کسی بات میں کسی کا محتاج نہیں اور سب اُس کے محتاج ، روزی دینا، مارنا ، جلا نا اُس کے اختیار میں ہے، وہ سب کا مالک، جو چاہے کرے۔ اُس کے حکم میں کوئی دم نہیں مارسکتا، بغیر اُس کے چاہے...